ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز 9 وکٹ کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔ انگلینڈکی ٹیم291 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ،گزشتہ روز دوسرےدن کا کھیل ختم ہونے تک مہمان ٹیم 6 وکٹوں پر 239 رنز بنا سکی تھی اور اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 127 رنز درکار تھے۔
قومی ٹیم پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔پہلی اننگز میں پاکستان کی طرف سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کامران غلام نے سنچری بنائی تھی جبکہ صائم ایوب 77 رنز بنا کر دوسرے ٹاپ اسکورر تھے۔
ہوم گراؤنڈ پر 24 سال بعد آف اسپنر نے 5 وکٹیں حاصل کرلیں



