Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک،مرد ہونے کا انکشاف

الجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہو گئی۔
نجی ٹی وی نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ 25 سالہ باکسر کا رپورٹ میں مرد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ا یمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024 میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسامت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔
ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی سامنے آ گئی جس کے بعد اب ان سے سونے کا تمغہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

لیک ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں طبی حوالے دیے گئے ہیں،واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی اینجلا کیرنی نے الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کے خلاف پہلے راونڈ کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔
اینجلا کیرنی کا کہنا تھا کہ یہ نا انصافی ہے کیوں کہ ان کے خیال میں الجیرین حریف خاتون باکسر کے معیار پر پورا نہیں اترتیں۔

مختلف ممالک میں گھڑی کی سوئیاںایک گھنٹہ آگے کرنے کے پیچھے اصل راز کیا؟ پاکستان میں ایسا کب ہوا ؟جانیں

یہ بھی پڑھیں