Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

پاکستان کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری، بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک چیمپئن شپ جیت لی

دبئی(نیوزدیسک)پاکستان کی بیس بال ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ کا چیمپیئن بن گیا۔ فائنل میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 1-12 سے شکست دے کر پاکستانی بیس بال ٹیم ناقابل شکست رہی۔ بیس بال یونائیٹڈ کلاسک ٹورنامنٹ میں 9 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔

دبئی میں ہونیوالے بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان ٹیم میزبان متحدہ عرب امارات کیخلاف شروع ہی سے چھائی رہی اور ایک، ایک کرکے سکور بناتی رہی۔فائنل میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم پاکستان کے خلاف بے بس دکھائی دی اور پاکستان نے فائنل ایک کے مقابلے 12 سکور سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

9 ممالک کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے اس ایونٹ میں پاکستان ٹیم ناقابل شکست رہی، فائنل جیتنے کے بعد ٹیم نے بھرپور جشن مناتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، کھلاڑیوں نے میدان میں سجدہ شکر ادا کیا اور سبز ہلالی پرچم کے ساتھ وکٹری پریڈ بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں