Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

آئینی مقدمات کو اب تک سماعت کیلئے مقرر نہ کیےجا نے کی وجہ سامنے آ گئی

آئینی مقدمات کو اب تک سماعت کیلیے کیوں مقرر نہیں کیا جا سکا ؟ اس کی وجہ سامنے آ گئی ہے ۔

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں قائم آئینی بنچ کی تشکیل کے بعدسے اب تک اسکے سیکرٹریٹ کے قیام سمیت افسران کاتقررنہیں کیا جاسکا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی مقدمات کی کازلسٹ سامنے آسکی ہے جس سے آئینی مقدمات کوسماعت کے لیے مقرر کرنے میں مزید تاخیر ہونے کاامکان ہے۔

دوسری جانب آئینی درخواستوں کی کانٹ چھانٹ کی جاچکی ہے۔ 26آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کو بھی سماعت کے لیے تاحال مقررنہیں کیا جاسکا ہے جسکی تعداد 12سے زیادہ ہوچکی ہے۔

ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ کب ہوگا اور پیپر کیسا آئے گا؟ طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں