Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

سرفراز احمد نے دبے الفاظ میں صحافی کے سوال کے جواب میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آئی سی سی کے دو کپ اپنی قیادت میں پاکستان کو جتوائے ہیں۔ اس سے قبل سابق ویسٹ انڈین کپتان کلائیو لائیڈ اور آسٹریلین قائد رکی پونٹنگ کو کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ انہوں نے دو آئی سی سی ٹرافیاں اپنے اپنے ملکوں کے لیے اٹھائیں ۔پاکستان کے کامیاب کپتان اور چیمپنز ٹرافی کے فاتح سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کے دوران دبے الفاظ میں صحافی کے سوال کے جواب میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، یہ بات انہوں نے اس وقت کہی جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ مینٹور بن گئے کیا اپنی کرکٹ پر فوکس کر رہے ہیں یا نہیں؟ تو صحافی کے سوال کے بعد سابق کپتان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا جہاں تک کھیلنے کے بارے میں بات رہی کہنے کو تو کچھ باقی نہیں رہا لیکن جس کا آپ انتظار کررہے ہیں وہ بھی جلد ہو جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آئی سی سی کے دو کپ اپنی قیادت میں پاکستان کو جتوائے ہیں۔ اس سے قبل سابق ویسٹ انڈین کپتان کلائیو لائیڈ اور آسٹریلین قائد رکی پونٹنگ کو کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ انہوں نے دو آئی سی سی ٹرافیاں اپنے اپنے ملکوں کے لیے اٹھائیں۔سرفراز احمد کو ان کے چیمپئنز ٹرافی کے کپتان کی حیثیت سے تو یاد رکھا جاتا ہے مگر ان کی ایک جیت لوگوں کی نظروں سے عموماً اوجھل رہتی ہے۔ سرفراز احمد نے 2006 میں پاکستان کی جونیئر ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے گرین شرٹس کو آئی سی سی انڈر 19 کا ورلڈ کپ جتوا کر ٹرافی اٹھائی۔ اس اہم معرکے میں مدمقابل بھارت تھا۔

نوجوان کی ہیلی کوپٹر کے ذریعے محبوبہ کو شادی کی منفرد پیشکش،دلچسپ خبر سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں