Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

چیمپئینز ٹرافی تنازع؛ ٹورنامنٹ کے مستقبل کا فیصلہ آج ہونے کا امکان

دبئی(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز پاکستان کی بنیادی شرط مانے جانے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان اگلے 48 گھنٹوں میں کر دیا جائےگا۔ چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے تنازع کو لیکر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں ٹورنامنٹ کے مستقبل کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔نجی چینل کے مطابق چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی اور بی سی سی آئی نے اس پر رضامندی بھی ظاہر کردی ہے تاہم باقاعدہ اعلان آج میٹنگ کے بعد ہونے کا امکان ہے۔

بھارت اپنے میچز تیسرے مقام (نیوٹرل وینیو) پر کھیلے گا (جو ممکنہ طور پر دبئی ہوسکتا ہے) ہائبرڈ ماڈل کے تحت 2027 تک بھارت پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا جبکہ پاکستان بھی اس دوران ہندوستان میں اپنا کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔

سرفراز احمد نے دبے الفاظ میں صحافی کے سوال کے جواب میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں