Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف میچ کتنا اہم، بھارتی ہیڈ کوچ اور کپتان کیا کہتے ہیں؟

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو ہونے والے میچ سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے چیمپیئنز ٹرافی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو زیادہ اہم قرار نہیں دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی میں بھارتی ٹیم کا مشن چیمپیئنز ٹرافی جیتنا ہے، صرف ایک میچ جیتنا مشن نہیں۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی میں یہ سوچ کر نہیں جا رہے کہ 23 فروری کو سب سے اہم میچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے لیے پانچوں میچز بہت اہم ہیں۔

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان اور بھارت کھیلتے ہیں تو جذبات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں، جذبات اپنی جگہ لیکن مقابلہ ہمیشہ وہیں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں چیمپیئنز ٹرافی مختلف چیلنج ہے، جس میں ہر میچ ہی اہم ہوتا ہے۔

گوتم گمبھیر نے مزید کہا کہ کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی ڈریسنگ روم اور بھارتی کرکٹ کی ویلیو میں اضافہ کریں گے اور دونوں کا چیمپیئنز ٹرافی میں بڑا کردار ہوگا۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے چیمپئنزٹرافی میں پاکستان بھارت میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 2 سے 3 سال کے دوران پاک بھارت میچز پر بہت بات کی، اس میچ سے متعلق ہم کوئی خاص ذکرنہیں کریں گے، ہمیں صرف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا ہے۔
مزیدپڑھیں:فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم میں کیسے آگئے، سمجھ سے باہر ہے، وسیم اکرم

یہ بھی پڑھیں