نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ہیملٹس کے سیڈون پارک میں کھیلے جا رہے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔
کیویز وکٹ کیپر مچل ہے نے 78 گیندوں پر ناقابل شکست 99 رنز بنائے۔انہوں نے اپنی اننگ میں 7 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف انجرڈ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے ہملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلا گیا، میچ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ول اورورکے کا خطرناک باؤنسر حارث رؤف کے ہیلمٹ پر لگا، جس کے بعد حارث رؤف ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔
خیال رہے کہ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے 54 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ چھٹے اوور میں نک کیلی کی گری جو 31 رنز بناکر حارث رؤف کی بولنگ پر آؤٹ ہوئے۔
10 ویں اوور میں دوسرے اوپنر Rhys Mariu بھی 18 رنز پر وسیم جونیئر کا شکار بنے، اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 71 رنز تھا۔
اس کے بعد پہلے ڈیرل مچل 18 جبکہ ہنری نکولس 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 102 تھا جبکہ 17 اوور ہوچکے تھے۔
5 ویں وکٹ پر کیوی کپتان مائیکل بریسویل اور محمد عباس نے 30 رنز کی شراکت داری کی مگر پھر بریسویل 17 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کی گنند پر آؤٹ ہوگئے۔
مچل ہے اور محمد عباس نے چھٹی وکٹ پر 77 رنز جوڑے اور جب 40 ویں اوور میں عباس پویلین واپس لوٹے تو نیوزی لینڈ کا اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز تھا۔
وکٹکیں گرنے کے باوجود مچل ہے نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور آخری اوور میں 24 رنز بنائے اور کیویز اننگ کا اختتام 292 رنز 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر ہوا۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر اور سفیان مقیم نے 2، 2 وکٹیں لیں جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ لی۔
نیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
خیال رہے کہ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پاکستانی ٹیم امام الحق ، عبداللہ شفیق ، بابراعظم ، محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، سفیان مقیم اور عاکف جاوید پر مشتمل ہے۔
سیریز کا پہلا میچ میں کھیلنے والے عثمان خان، محمد علی، عرفان خان نیازی اور نسیم شاہ پاکستانی پلینگ الیون میں شامل نہیں۔
اسی طرح نیوزی لینڈ کے اہم بیٹر مارک چیپمین ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔
Rhys Mariu نے کیویز کی جانب سے ڈیبیو کیا ہے جبکہ Ben Sears مارک چیمپین کی جگہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
