دھرم شالا(اوصاف نیوز)پاک بھارت کشیدگی بھارت کو فوجی جارحیت گلے پڑ گئی، انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے لیگ کے جاری ایڈیشن کے مستقبل پر بات چیت کیلئے ہنگامی میٹنگ طلب کی تھی، جس میں اعلیٰ عہدیدارن بھی شامل تھے۔
گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا تھا، جب اعلیٰ حکام نے میچ رکوادیا تھا جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے تھے۔
بھارت آئی پی ایل کو ملتوی کرنے پر ایسے حالات میں مجبور ہوا ہے جب پاک فوج کے ہاتھوں اس کے رافیل طیارے، اسرائیلی ساختہ ڈرون اور ایل او سی پر پاک فوج کے دندان شکن جواب سے بھارت بڑے پیمانے پر عسکری نقصان اٹھا چکا ہے۔
چینی بھی رافیل طیاروں کی تباہی کا مذاق اڑانے لگ گئے، گانا سوشل میڈیا پر وائرل


