Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ایشیا کپ ہاکی بھارت ،پاکستان ٹیم کاتحفظ یقینی بنائیں گے، رانا مشہود

لاہور( نیوز ڈیسک)چئیرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ ہاکی بھارت میں ہونا ہے۔ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے، مطمئن نہ ہوئے تو پاکستان ٹیم کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ آپریشن سندور میں بھارت کی ناکامی کی طرح ہاکی ٹیم بھی چاہتی ہے کہ بھارت کو بھارت میں ہرائے۔

خیال رہے کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کوکھلم کھلا دھمکیاں دی گئی ہیں۔

ایشیا کپ ہاکی 27 اگست سے بھارت میں شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں :زر مبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

یہ بھی پڑھیں