Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ، ارشد ندیم کا بڑا امتحان آج

جاپان(نیوز ڈیسک)جاپان میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں جیولن تھرو کے بڑے مقابلے کا وقت آ گیا ہے، جہاں بالآخر پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ دونوں کھلاڑیوں نے جمعرات کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والے ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا سمیت 12 ایتھلیٹس کی فہرست میں جرمنی کے جولیان ویبر، گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز، کینیا کے جولیئس ییگو اور امریکا کے کرٹس تھامپسن شامل ہیں۔

اسی طرح آسٹریلیا کے کیمرون میک اینٹائر، پولینڈ کے ڈیوڈ ویگنر، بھارت کے سچن یادیو، سری لنکا کے رومیش تھرانگا، چیک جمہوریہ کے یاکب وڈلیج اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے کیشورن والکاٹ بھی فائنل میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں۔خضدارسیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی،4دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں