Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور( اوصاف نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

ملک کے سب سے پریمیئر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا آغاز 6 اکتوبر سے ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے میچز پشاور، راولپنڈی، اسلام آباداور ایبٹ آباد میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلیوز، لاہور وائٹس، ملتان، پشاور اور دفاعی چیمپئن سیالکوٹ شامل ہیں۔

ہر ٹیم 9، 9 میچز کھیلے گی، فائنل سمیت مجموعی طور پر 46 میچز ہوں گے، ابتدائی 2 پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہو گا۔
مزید پڑھیں‌:خواجہ سعد رفیق نے ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ یکطرفہ اور ناقابل عمل قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیں