Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

ویرات انوشکا کی شادی سے ایک روز قبل کیا ہوا تھا؟ ویڈیو گرافر نے ساری کہانی بتادی

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈاداکارہ انوشکا شرما کی شادی کے حوالے سے ویڈیوگرافرنے ساری کہانی سنادی۔
انوشکاشرما اور ویرات کوہلی 2017 میں اٹلی میں منعقدہونے والی ایک خوبصورت تقریب میںرشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انوشکا اور ویرات کی شادی کے ویڈیو گرافر وشال پنجابی نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیاہے کہ انوشکا اور ویرات کی شادی کیلئے تیارکیا گیا منڈپ ایک روز قبل موسلا دھار بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے بعد آخری لمحات میں شادی کیلئے مقرر کیا گیا وینیو تبدیل کردیا گیا۔
وشال پنجابی کے مطابق ویرات انوشکا کی ویڈنگ پلانر دیویکا نارائن اس پوری رات نہیں سوئیں، انہوں نے رات بھر جاگ کر شادی کیلئے تیار کیا گیا منڈپ دوسری جگہ منتقل کیا، اس تبدیلی کے دوران ویرات انوشکا مکمل طور پر پرسکون تھے کیونکہ انہوں نے انتظامات کیلئے مکمل طور پر ویڈنگ پلانر کے انتخاب پر بھروسہ کیا ہوا تھا۔
وشال پنجابی کے مطابق ویرات انوشکا نے اپنی شادی کیلئے تیار کیا گیا منڈپ تک نہیں دیکھا تھا، تیز بارش کے بعد ایونٹ منیجر نے سارا سیٹ اپ ایک ہی رات میں دوسرے مقام پر منتقل کیا جو ہرگزآسان نہیں تھا۔
ویڈیو گرافر نے کہا کہ شادی کے روز جب میں وہاں پہنچا تو انوشکا اور ویرات نہ مجھے جانتے تھے نہ میرے کام کو ، اس کے باوجود جوڑے نے میرا پرتپاک استقبال کیا اور مجھے اپنا کام کرنے کی مکمل آزادی دی۔
وشال پنجابی کے مطابق جب میں ویرات سے ملا تو انہوں نے مجھے کہا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ آپ کیا کرتے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ اگر آپ یہاں ہیں تو یقیناً آپ نے اچھا کام کیا ہوگا،ویرات انوشکا نے اپنی شادی کے انتظامات کیلئے منتظمین پر بھروسہ کیا تھا اور انہوں نے ہم پر، یہ ایک بہت چھوٹی شادی کی تقریب تھی لیکن سب مجھ سے بہت محبت اور مہربانی کے ساتھ ملے ، دونوں ہی فطری طور پر بہت اچھے اور پیارے لوگ ہیں۔
مزیدپڑھیں:چین کا بڑا کارنامہ، اُڑنے والا ونڈ ٹربائن تیار کرنے والا پہلا ملک بن گیا

یہ بھی پڑھیں