Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پی ایس ایل ،ساتویں‌ٹیم کیلئے 175کروڑ روپے کی بولی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں ٹیم کے لیے175کروڑ روپے کی بولی لگ گئی ،نیلامی کی تقریب کچھ دیر قبل ہی شروع ہوئی .

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کیلیے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہورہا ہے۔

تقریب کے آغاز میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی۔

ہانگ کانگ سکسز جیتنے والی ٹیم کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے انعام میں دیے گئے۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز کے سابقہ مالک علی ترین کی نیلامی سے دست برداری کے بعد اب 9 پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

دو کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کر سکیں گی۔
مزیدپڑھیں:امریکی حملے میں کتنے افراد مارے گئے؟ وینزویلا کے وزیر داخلہ نے حیرت انگیز اصل تعداد بتا دی

یہ بھی پڑھیں