Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ٹی20 ورلڈ کپ سپر8 مرحلہ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، فخر زمان کی واپسی

کولمبو(نیوز ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور عثمان طارق شامل ہیں۔

واضح رہے کہ میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مقرر نہیں کیا گیا۔

اگر بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ قرار دیا جائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ کی تاریخ میں ایک طویل اور سنسنی خیز رقابت موجود ہے، اور اس بار بھی داؤ پر بہت کچھ لگا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ یہ مقابلہ نہایت سخت اور اعصاب شکن ثابت ہوگا، کیونکہ دونوں سائیڈز صلاحیت اور کارکردگی کے اعتبار سے ایک دوسرے کے قریب سمجھی جاتی ہیں۔

ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا 50واں آمنا سامنا ہوگا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مختصر ترین فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ کس قدر متوازن رہا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 49 میچز میں پاکستان نے 24 جبکہ نیوزی لینڈ نے 23 فتوحات حاصل کی ہیں، جب کہ دو مقابلے برابر رہے۔

یہ اعداد و شمار دونوں ٹیموں کے درمیان فتح و شکست کے نہایت معمولی فرق کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں