میکسیکو(نیوز ڈیسک)فیفا ورلڈکپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل انگلینڈ ٹیم کے ساتھ چوری کی واردات ہوگئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق کنساس سٹی کے سووپ ساکرسٹی میں کھلاڑیوں کے سامان کو منتقل کرنے والی گاڑی کے تالے توڑ کر سامان چوری کیا گیا جن میں کھلاڑیوں کے ٹریننگ کے جوتے اور فٹبال چوری ہونے والے سامان میں شامل ہوسکتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فٹبال ایسوسی ایشن چوری ہونے والے سامان کی تفصیلات جاننے کی کوشش کررہی ہے۔برطانوی رپورٹ کے مطابق ٹیم کی آمد سے قبل ان کا سامان کنساس سٹی پہنچایا جانا تھا جب کہ انگلینڈ ٹیم کے کوچ سمیت کھلاڑی ہفتے کو کنساس سٹی پہنچیں گے۔
برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ پولیس فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہے اور معاملے کو دیکھ رہی ہے جب کہ چوری کے شبے میں 2 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہےبرطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سامان کی چوری انگلینڈ کی کروشیا کے خلاف میچ کی تیاریوں کو متاثر کرسکتی ہے، انگلینڈ کی ٹیم اتوار کو اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔
مزید پڑھیں۔کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنیوالوں کیلئے خوشخبری



