سنگاپورسٹی (ویب ڈیسک )سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی انٹرنیٹ آپٹیکل فائبر کیبل کو پہنچنے والے نقصان کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق پاکستانی صارفین کو شام کے اوقات میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا۔
ذرائع کے مطابق سب میرین آپٹیکل فائبر کیبل، برائے جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ، کو انڈونیشیا کے قریب پانچ مقامات پر کٹ پائے گئے، جسے ٹھیک کرنے میں ایک ماہ درکار ہوگا۔
مزیدپڑھیں :والد کو مرغا کیوں بنایا؟ بیٹے نے 2 پولیس اہلکار قتل کر دیے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے وابستہ ذرائع کے مطابق آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے، مشرقی سمت سے آنیوالی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔
