Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

نئی سولر شیٹ تیار، اب سورج کی روشنی کی ضرروت نہیں

اسٹاک ہوم(انٹرنیشنل ڈیسک) سویڈن میں ایک انقلابی نئی سولر شیٹ تیار کی گئی ہے، جو کسی بھی روشنی کے ذریعہ سے بجلی پیدا کر سکتی ہے، جس میں انڈور لائٹنگ، چاند کی روشنی اور یہاں تک کہ موم بتی کی روشنی بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن میں موسم سرما کے دوران دھوپ کی کمی نے ” ایگزیجر“نامی کمپنی کے شریک بانی جیووانی فیلی کو سورج کی روشنی کے علاوہ سولر سسٹم کو بجلی بنانے کے قابل ذرائع تلاش کرنے پر آمادہ کیا۔

ان کی کمپنی کی جدید ٹیکنالوجی کسی بھی روشنی کے منبع سے بجلی حاصل کر سکتی ہے، یہ ٹیکنالوجی براہ راست سورج کی روشنی سے موم بتی کی روشنی تک، یہاں تک کہ چاند کی روشنی سے بھی بجلی بناسکتی ہے۔

فیلی نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ ’ہم بہت کم فوٹونز کو مؤثر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں، جو کہ سیاہ سمندر کی گہرائیوں میں طحالب کے مترادف ہے‘۔انہوں نے اپنی اس ٹیکنالوجی کو ”دنیا بدلنے والی ٹیکنالوجی“ قرار دیا جو عالمی توانائی کی ضروریات اور ماحولیاتی چیلنجوں کو بیک وقت حل کر سکتی ہے۔

فیلی کے مطابق ایگزیجر کی سٹاک ہوم فیسیلیٹی جو کہ یورپ کی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی فیکٹری ہے، سالانہ 2.5 ملین مربع میٹر سولر سیلز تیار کرتی ہے، جو 2030 تک ایک ارب زندگیوں کو بدلنے کے لیے کافی ہیں۔
مزیدپڑھیں :بھارتی حکمراں اتحاد این ڈی اے دو تہائی اکثریت نہ لے سکا

یہ بھی پڑھیں