Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

سست انٹرنیٹ کا مسئلہ کب ختم ہو گا؟ پی ٹی اے کا آخر کار حتمی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی ختم ہو جائے گی۔

پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق 20 اکتوبر تک ویب مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی۔

پی ٹی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈبلیو ایم ایس کی تنصیب سے انٹرنیٹ سسٹم پر حملے کو بھی روکا جا سکے گا۔ اپ گریڈیشن سے 8 سے 9 ٹیرا بائٹ تک کی گنجائش کا انتظام کیا جاسکے گا۔

پی ٹی اے کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا آغاز 2019ء میں ہوا تھا۔
مزیدپڑھیں :انتظار کی گھڑیاں ختم: شاؤمی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی متعارف کرادی

یہ بھی پڑھیں