Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

ٹیسلا روبوٹس خریداری کیلئے شاپنگ مال پہنچ گئے، تہلکہ خیز ویڈیو جاری

نیویارک (نیوزڈیسک)ٹیسلا روبوٹس خریداری کیلئے شاپنگ مال پہنچ گئے، تہلکہ خیز ویڈیو جاری ، انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی ہے

اور اسے بہت دلچسپی سے دیکھا گیا جس میں روبوٹس ایک شاپنگ مال میں خریداری کرتے نظر آتے ہیں۔کلپ میں ایک لڑکی کو امریکا کے ایک شاپنگ سینٹر سے خریداری کرتے ہوئے دکھایا گیا، اور دل چسپ بات یہ ہے کہ اس لڑکی کے پیچھے جدید ٹیسلا ’’آپٹیمس‘‘ روبوٹس کا ایک گروپ خریدا جانے والا سامان لے کر جا رہا ہے۔

صارفین کی دل چسپی اس لیے بھی بڑھی کہ ویڈیو کے ساتھ بتایا گیا کہ یہ لڑکی دراصل امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین کی اسسٹنٹ ہے، یہ دراصل ایک فیوچرسٹک ویڈیو ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل کی شکل کچھ یوں ہوگی، جب کہ دولت مند لوگوں کے سارے کام حتیٰ کے شاپنگ بھی ان کے مہنگے روبوٹس کریں گے۔

ایک ویڈیو کلپ میں بھی کم کارڈیشین آپٹیمس روبوٹ کے ساتھ نظر آئی تھیں جس میں وہ روبوٹ کے ساتھ اپنے ہاتھوں سے دل کی شکل بنا کر کھیلتی نظر آئیں۔ اس روبوٹ کی قیمت 20 سے 30 ہزار ڈالر کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔

ٹیسلا کے صدر ایلون مسک نے بھی حال ہی میں ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی ہے جس میں آٹومیکر کے آپٹیمس روبوٹ کو ٹینس بال پکڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مسک نے کہا کہ ایک دن ہم انسان جیسا روبوٹک دوست حاصل کر لیں گے۔

خیال رہے کہ ٹیسلا کے نئے روبوٹ آپٹیمس کی بڑے پیمانے پر پیداوار 2026 تک شروع ہونے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں