Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

لندن کی پہلی الیکٹرک ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز کب ہوگا؟

لندن(نیوز ڈیسک)لندن کی شہری ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے پہلی بار الیکٹرک فلائنگ ٹیکسیز متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شہر میں یہ سروس 2028 تک شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی فلائنگ ٹیکسی بنانے والی کمپنی ورٹیکل ایئروسپیس نے اعلان کیا ہے کہ اس کی تیار کردہ نئی فلائنگ ٹیکسی ویلو ائیرکرافٹ لندن میں مسافروں کو چند منٹوں میں سفر کی سہولت دے گی۔ یہ ائیرکرافٹ چھ مسافروں کی گنجائش رکھتا ہے اور کم مینٹی نینس کے ساتھ دن میں کئی بار اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


فلائنگ ٹیکسی کا عوامی نمائش میں پہلا منظر
ورٹیکل ایئروسپیس کے مطابق آج فل اسکيل پروٹو ٹائپ کو عوام کے لیے ایک اوپن ہاؤس میں پیش کیا جائے گا، کمپنی کی جانب سے نئے ماڈل کی خصوصیات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

کمپنی حکام کے مطابق یہ ٹیکسیز لوگوں کو منٹوں میں ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ ابتدا میں کمرشل روٹ ایئرپورٹ سے شہر کے مرکزی حصوں تک رکھے جائیں گے جبکہ دیگر مقامات میں گیٹوک، ہیتھرو، کیمبرج، آکسفورڈ اور بِسٹر شامل ہیں۔

سرٹیفیکیشن اور ٹیسٹنگ کا مرحلہ
ورٹیکل ایئروسپیس7 سرٹیفیکیشن ائیرکرافٹ برطانیہ میں تیار کرے گی تاکہ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سی ای اے اور یورپی ای اے ایس اے کی حتمی منظوری حاصل کی جاسکے۔


کمپنی کے مطابق شروع میں یہ سروس پریمیم سطح پر ہوگی اور زیادہ تر ائیرپورٹ ٹرانسفرز کے لیے استعمال ہوگی، تاہم پیداوار بڑھنے کے بعد اس کی قیمت زمینی ٹرانسپورٹ کے قریب ہوجائے گی اور مستقبل میں یہ سروس اوبر کے کرائے کے برابر آنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ویلو ائیرکرافٹ کی رفتار 150 میل فی گھنٹہ تک ہوگی جبکہ یہ ایک وقت میں تقریباً 100 میل تک سفر کرسکے گا۔ یہ ابتدا میں 4 نشستوں کی کیبن، 6 کیبن بیگز، 6 چیکڈ بیگز، پینورامک ونڈوز اور پرائیویسی ڈیوائیڈر کے ساتھ متعارف کرائی جائے گا۔

ایمرجنسی اور کارگو سروسز
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نیا ماڈل صرف مسافروں کے لیے نہیں بلکہ ایمرجنسی میڈیکل سروسز اور کارگو آپریشنز میں بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:تیز بارش کے لیے تیار ہو جائیں

یہ بھی پڑھیں