Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

کراچی میں منگل کو موسم گرم، بدھ کو صاف و جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی

کراچی(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد کراچی میں کل بھی موسم گرم جبکہ بدھ کے روز موسم صاف اور جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کردی۔ کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکےمطابق پیر کودوسرے روزبھی شہرمیں گرم دن ریکارڈ ہوا، دن بھرلو کے تھپیڑے چلے، پارہ 37ڈگری سے تجاوزکرگیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی جانب سے چلنے والی شمال مشرقی گرم وخشک ہواؤں کے سبب پیرکودوسرے روز بھی شہرمیں گرمی کی شدت میں اضافہ رہا، سمندری ہوائیں جزوی اورمکمل طورپرمعطل رہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بیشتروقت شمالی ہوائیں چلیں، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کل کے مقابلے میں مزید 1.1 ڈگری اضافے سے 37.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان سپرلیگ سیزن9کی ٹرافی کون اٹھائے گا؟فیصلے میں چند گھنٹے باقی
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق منگل کوبھی گرم دن ریکارڈ ہوگا جبکہ بدھ کوموسم صاف اورجزوی ابرآلود جبکہ حالیہ گرم موسم کے مقابلے میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں موجودہ گرمی کی لہرمیں جمعرات سے بہتری آنے کی توقع ہے۔ ان کا کہناہے کہ سمندری ہوائیں گزشتہ 3روز سےنہیں چل رہی جس کی وجہ سے متبادل سمت کی ہوائیں شہرپراثراندازہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں