Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

جڑواں شہروں کی فضاء میں رواں ماہ کے دوران پولن کی مقدارکتنی رہےگی؟جانیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ 2024 کے آخری ہفتے کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن کی مقدارمیں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

درجہ حرارت میں موسمی اضافے کی وجہ سے جڑواں شہروں میں پولن کا ارتکاز تیزی سے بڑھنے لگا ہے۔ اگلے دو ہفتوں میں موجودہ موسمی صورتحال کے دوران ، پولن کے ارتکاز کی شدت میں تیزی سے اضافے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے پولن الرجی میں مبتلا افراد سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اسلام آباد میں پولن کی سب سے زیادہ اقسام پیپر شہتوت، ببول، یوکلپٹس، پائنز، گھاس، بھنگ، ڈینڈیلین اور الٹرنیریا ہیں۔
مزیدپڑھیں :سندھ میں تین چھٹیوں کے باعث تعلیمی ادارے بند
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘ان تمام اقسام میں سے پیپر شہتوت پولن کی کل گنتی کا تقریبا 97 فیصد حصہ رکھتی ہے اور پھولوں کے موسم کے عروج کے دوران اس کا ارتکاز 45 ہزار فی مکعب میٹر ہوا کی انتہائی حد کو چھو جاتا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پولن کی مجموعی مقدار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب انتہائی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار11,579 سے بڑھ کر 34,324 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 33,522 رہی، جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار327، گھاس کے پولن کی مقدار194 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 144 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی

یہ بھی پڑھیں