Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

سورج کے گرد بننے والے ہالہ نے موسم تبدیل ہونے کی نوید سنا دی

کراچی(ویب ڈیسک)سورج کے گرد روشنی کا ہالہ بن جاتا ہے جس نے موسم کی تبدیل ہونے کی نوید سنا دی۔

بدلتے موسم میں سورج کے گرد رنگوں کا ہالہ جب بنتا ہے تو انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سورج کے گرد ہالہ بننےکی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شمسی دائرہ بادلوں میں موجود کرسٹل آئس کے باعث بنتا ہے، کسی بھی سسٹم کے آنے سے قبل شمسی یا قمری دائرے بن جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق رنگوں کے ہالے کو سائنسی اصطلاح میں ’سن ہالو‘ کہا جاتا ہے، یہ سن ہالو بادلوں میں موجود کرسٹل آئس کے باعث بنتا ہے، بارشوں سے قبل سن اور مون ہالو کراچی میں بھی دیکھے جاچکے ہیں۔
مزیدپڑھیں :سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا: وزیراعظم
ماہرین کا کہنا ہے کہ روشنی کا ہالہ اسی وقت بنتا ہے جب مطلع مکمل صاف ہو اور فضا میں آلودگی کم ہونے کے ساتھ آبی بخارات موجود ہوں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری براہ راست ہالہ دیکھنے سے گریز کریں، ہالہ دیکھنے کے لیے چشمے کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں