Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

چین میں خطرناک اولوں نے تباہی مچادی، بلیو الرٹ جاری

بیجنگ (نیوزڈیسک)خطرناک اولوں نےجنوبی چین میں تباہی مچادی، کئی عمارتیں تباہ،چین بھر میں بلیو الرٹ جاری ۔ شہر گوانگزو میں ہونیوالی ژالہ باری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔ ویڈیو میں آسمان سے گرتے ٹینس کی گیند سے بھی بڑے برف کے گولے دیکھے جاسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں ژالہ باری، سوات میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،6 افراد زخمی


تباہ کن ژالہ باری کے نتیجے میں مکانات اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ چینی شہر گوانگ ژو میں بگولے نے بھی تباہی مچادی، گاڑیاں اور درخت بگولے کی زد میں آگئے، فیکٹریوں کی 141 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔چینی حکومت نے موسلادھار بارشوں کے پیشِ نظر بلیو الرٹ جاری کردیا۔ چین کے قومی موسمیاتی مرکز آئی ایم ڈی نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ تباہی سے بچنے کیلئے مناسب اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں