Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

یواے ای گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ، سڑکیں‌زیرآب، الرٹ جاری

دبئی (نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات اور دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک غیر معمولی موسمی حالات کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید گرج چمک کیساتھ بارشوں کی تازہ وارننگ جاری کردی۔جمعرات کو دبئی اور دیگر شہروں میں الرٹ جاری کردیا گیا۔ طلباء اور دفتری ملازمین نے شدید موسم سے بچنے کیلئے دفاتر اور سکولوں میں حاضری کم رہی ، جبکہ کچھ نے صبح سویرے بارش اور تیز ہواؤں سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔
اسرائیل کی ہٹ دھرمی ،غزہ جنگ بندی معاہدہ ماننے سے انکار
محکمہ موسمیا ت کے مطابق 2 مئی اور 3 مئی کو موسم کی نئی صورتحال اپنے عروج پر ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے مشورے دیئے جبکہ پارکوں، ساحلوں، ہوائی اڈوں اور ایئر لائنز کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریزاں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کے مطابق،متحدہ عرب اما رات میں رات کے پچھلے پہر شدید بارش شروع ہوئیجبکہبارش کیساتھ گرج چمک بھی جاری رہی ۔ شدید بارش کے باعثمتحدہ عرب امارات میں بڑے پیمانے پر پانی جمع ، نکاسی آب کے نظام کا فقدان کے باعث بارش کے دوران سڑکیں زیرآب آچکی ہیں

دبئی ایئرپورٹ پر بارش کی وارننگ
دبئی ایئرپورٹ کے ترجمان نے ایک بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی خطے میں غیر مستحکم موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے، ہم دبئی انٹرنیشنل (DXB) اور المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DWC) سے باہر پرواز کرنے والے مسافروں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ آگے کی منصوبہ بندی کریں۔

سڑکوں کی بھیڑ سے ممکنہ تاخیر سے بچنے کیلئے حکام ریئل ٹائم ٹریفک اپ ڈیٹس اور متبادل راستوں کیلئے سمارٹ ایپس استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں، اور DXB ٹرمینلز 1 اور 3 تک پہنچنے کے لیے دبئی میٹرو لینے پر غور کریں۔

یہ بھی پڑھیں