Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

اسرائیل کی ہٹ دھرمی ،غزہ جنگ بندی معاہدہ ماننے سے انکار

تل ابیب (ویب ڈیسک ) اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ جنگ بندی ماننے سے انکار ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات ، ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی ایسا معاہدہ تسلیم نہیں جس میں جنگ کا خاتمہ شامل ہو۔
آئی ایم ایف مشن کا بجٹ اہداف اپنی آمد سے قبل مکمل کرنے کا فیصلہ
حماس نے جنگ ختم کرنے پر اصرار کیا تو معاہدہ نہیں ہوگا اور رفح پر چڑھائی کردیں گے۔دوسری جانب حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے جاری مذاکرات کے باوجود جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر حملہ کرنے پر اسرائیل کے اصرار پر امریکی وزیر خارجہ نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا۔

امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کی اہمیت پر بھی زور دیا، بلنکن نے حماس پر بھی زور دیا کہ وہ جنگ بندی معاہدہ قبول کریں۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ رفح میں اسرائیلی آپریشن غزہ کی بربادی میں ناقابل برداشت اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 34 ہزار سے زائد افراد شہید جبکہ 77 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں