کراچی (ویب ڈیسک )شہر قائد کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے جبکہ آج بھی شہر میں سورج اپنی پوری آب و تاب پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدپڑھیں :جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت مطلع صاف اور موسم گرم ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 43 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔


