Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم،گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے آئندہ دو روز کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں انتہائی گرم اور مرطوب موسم کی صورتحال کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔پی ایم ڈی نے اپنے یومیہ موسم کی تازہ کاری میں بتایا کہ ملک کے بیشتر حصوں پر براعظمی ہوا چل رہی ہے جبکہ ایک مغربی لہر ملک کے شمالی حصوں میں بھی موجود ہے۔لاہور میں شدید گرمی کی لہر کے باعث ہیٹ اسٹروک کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔
بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہے گا، جبکہ جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں،تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔تاہم گلگت بلتستان (جی بی) اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ (کے پی)، پوٹھوہار ریجن اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں