Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

کوئٹہ(نیوزڈیسک)محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم نے چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ گرم علاقوں کے تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے 13اگست 2024 تک بند رہیں گے۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم کا ویئر ہاؤس اور لاجسٹکس کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا اعلان

والدین کا کہنا ہے کہ تعطیلات میں اسکول تو بند رہیں گے مگر بچوں کی فیس باقاعدگی سے ادا کرنا پڑے گی۔ والدین مطالبہ کررہے ہیں کہ چھٹیوں میں فیس کی روایت ختم ہونی چاہیے۔

پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان پہلے سے ہی کر دیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔

جبکہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے ہو رہی ہیں.

یہ بھی پڑھیں