Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آئندہ 3 روز کے دوران 100 ملی میٹرسے زا ئد بارش کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی) این ڈی ایم اے آئندہ 3 روز کے دوران اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر تے ہوئے کہا ہے 100 ملی میٹرسے زائدہو سکتی ہے۔تفصیل کے مطابق این ڈی ایم اے نے فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ آئندہ 3 دنوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش کاامکان ہے ، جس کے باعث اربن و فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش 50سے100 ملی میٹرسے زائدہو سکتی ہے، بارش مقامی ندی نالوں میں طغیانی،اربن فلڈنگ کاباعث بن سکتی ہے۔ الرٹ میں مزید کہا گیا کہ گوجرانوالہ، لاہور،سیالکوٹ،راولپنڈی میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے جبکہ گلیات، کشمیر، کوہستان، مانسہرہ، مری لینڈسلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کاخطرہ ہے۔صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کوالرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں :قومی وصوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کی پوزیشن کیا ہوگی؟ تفصیل آگئی

یہ بھی پڑھیں