اسلام آباد(نیوزڈیسک) آج بروز اتوار پاکستان کے شمالی علاقہ جات، کشمیر،گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا، پنجاب، پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی اور بالائی سندھ اورسمیت کئی علاقوں میں تیز اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور تیز بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے علاقوں جیسے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا۔ میانوالی، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، بھکر، لیہ، راجن پور، اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور تیز بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بالاکوٹ، بونیر، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، مہمند، خیبر، باجوڑ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں سمیت اضلاع میں بارش ہوئی۔ ٹانک، ڈی آئی خان، وزیرستان، اورکزئی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، چند علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، کشمور، سکھر اور گھوٹکی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ساحلی علاقوں میں ابر آلود حالات کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم قلات، خضدار، ژوب، موسی خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، آواران اور لسبیلہ میں شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مزید برآں، پی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، حافظ آباد، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ ہری پور، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرک اور کشمیر، خاص طور پر مقامی دریاؤں اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں کشمیر، گلگت بلتستان اور مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
ملک کے کن اضلاع میں بارش کا امکان ہے، اہم پیشگوئی کردی گئی

