اسلام آباد (نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات نے مون سون کے نئے سسٹم کے حوالے سےالرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا سلسلہ 16اگست سے مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
کراچی میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی کا موسم ابرآلود ،ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ عمرکوٹ،سانگھڑ،جامشورو،دادو،ٹھٹھ،بدین میں موسلادھاربارش کا امکانہے۔ گھوٹکی،سکھر،خیرپور،کشمور،جیکب آباد،لاڑکانہ میں بارش کا امکان، ہے۔
مزید پڑھیں :عائشہ جہانزیب تشدد کیس میں نیا موڑ آگیا


