Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

پاکستان بھر میں مون سون کا نیا سپیل 2 ستمبر سے شروع ہو گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مون سون بارشوں کا نیا نظام 2 ستمبر سے شروع ہوگا اور 5 ستمبر تک جاری رہے گا۔

این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری نشیبی علاقوں میں ممکنہ سیلاب اور شہری سیلاب سے خبردار کرتی ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اور پشاور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ایڈوائزری میں قلات ڈویژن، کوئٹہ، پشین کے ساتھ ساتھ کیرتھر اور سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ شمالی سندھ میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں