Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

آج بروز ہفتہ30نومبرپاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز ہفتہ30نومبرپاکستان کے مختلف شہروں موسم کا حال جانئے،ہفتہ کے روز بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔ پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دُھند چھائےرہنے کی توقع۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تا ہم بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔پنجاب کے چند میدانی علاقے اور بالائی سندھ سموگ / دُھند کی لپیٹ میں رہے۔سب سے زیادہ بارش: بلوچستان: کوئٹہ , قلات 07، سمنگلی03، خیبرپختونخوا:پاراچنار 05 اور بنوں میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: : لہہ منفی08 ،اسکردو منفی 06، استور ،گوپس منفی 04، ہنزہ ، کالام اورگلگت میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں