Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

اوہائیو، پنسلوانیا،نیویارک میں برفانی طوفان ، لوگ گھروں میں محصور

نیویارک (نیویارک) امریکی ریاستوں میں برفانی طوفان سے معموملات زندگی درہم برہم۔ ریاست اوہائیو، پنسلوانیا اور نیویارک میں پانچ فٹ تک برف پڑچکی ، برفباری سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق سڑکیں برفباری سے ڈھک گئیں اور راستے بند اور متعدد پروازیں معطل کردی۔

لیکس ایری اور اونٹاریو میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ۔امریکہ اور کینیڈا میں برفباری مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمال میں زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گہرائی دس کلومیٹر جبکہ مرکز کیلیفورنیا کے جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے باعث امریکی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔حکام نے زلزلے کیساتھ کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی جسے بعد ازاں کینسل کردیا گیا تاہم آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونامی کی وارننگ کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب منتقلی کا عمل شروع کردیا جس سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام جزوی طور پر معطل ہوگیا۔۔ کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں