لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت نے شہریوں کوپریشان کردیا، شدید سردی اور برفباری سے پارہ منفی 11 تک گر گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری ریکارڈ جبکہ لیہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ریکارڈ کیا گیا۔
سکردو میں درجہ حرارت منفی 9، زیارت میں منفی 8، کوئٹہ، گلگت بلتستان میں منفی 7، ستور اور دالبندین میں منفی 6 تک گر گیا۔دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج بھی برقرار ہے جس کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی۔
موٹروے ایم ون برہان انٹرچینج سے پشاور تک بند کی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے خانقاہ ڈوگراں تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 پر فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک بند ہے، ایم 11 محمود بوٹی سے سمبڑیال تک دھند کے باعث بند کر دی گئی اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
کوہلی اور انوشکا جلد بھارت چھوڑ کر جارہے ہیں: کرکٹر کے سابق کوچ کا دعویٰ


