اسلام آباد،لاہور(نیوز ڈیسک) آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔تاہم شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،کشمیر،مری اور گلیات میں بارش /برفباری کی توقع۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
سردی کے دلدادہ افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ جلد ہی بیشتر علاقوں میں بادل چھائیں گے، جس سے سرد موسم کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والا بادلوں کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا جو 20 جنوری تک پاکستان میں رہے گا اور اس دوران سرد موسم کی شدت مزید بڑھ جائے گی۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ رہے گا جب کہ بادلوں کا سسٹم داخل ہونے سے پنڈی ڈویژن کے اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔اسی طرح لاہور میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔
آج صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے 17ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج 18 جنوری سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ 21 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے۔
کرس گیل کے بعد پولارڈ نے ٹی20 میں چھکوں کا ریکارڈ بنالیا

