Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

سردی کی شدید لہر،21 جنوری سے بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ 21 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی اور بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں، سائن بورڈز، اور بل بورڈز سے دور رہیں۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔حساس اضلاع میں مقامی آبادی کو ان ہدایات سے آگاہ کرنے کے لیے پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں گے۔ پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو تاکید کی ہے کہ وہ موسمی حالات اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے پہلے معلومات حاصل کریں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم کی یہ پیشگوئی زندگی کے معمولات پر اثر ڈال سکتی ہے، لہذا عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

وادی زیارت اور گردونواح میں برفباری:

بلوچستان کی وادی زیارت اورگرد و نواح میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق بلوچستان کی وادی زیارت اورگرد و نواح میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے، زیارت شہر میں اب تک 3 انچ برف پڑ چکی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین کے بالائی علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چمن وگردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے، بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ نافظ کردی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:کرینہ کپور نے پولیس کو کیا بیان ریکارڈ کروایا؟اہم خبرآگئی

یہ بھی پڑھیں