اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ ہلکی برفباری کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، راولپنڈی اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بوندا باندی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا:پٹن 05،مالام جبہ 04،دیر (بالائی 04،لوئیر 02)،سیدو شریف ،کالام 01 اور بلوچستان: قلات میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی06، گوپس منفی 05، اسکردو،استور، پاراچنارمنفی 04، ہنزہ ، بگروٹ منفی 02 اورکالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

