Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

آج بروز اتوار27اپریل2025موسم کی صورتحال جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئندہ چند روز کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تا ہم خطہ پوٹھو ہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو ،سبی 48، لسبیلہ ، شہید بینظیر آباد ، خیر پور،تربت،لاڑکانہ،پڈعیدن اور جیکب آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنےکا امکان ۔

اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان۔

یہ بھی پڑھیں