اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تمام ہسپتالوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
پنجاب میں تیز آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے تمام ہسپتالوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 4 مئی تک تیز بارشوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر ہسپتال مکمل تیاری رکھیں۔
مراسلے کے مطابق تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو تیاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تمام طبی عملہ کو ایمرجنسی میں ہروقت موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادویات، طبی آلات کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:میٹا ’واٹس ایپ‘ صارفین کیلیے کونسی بڑی سہولت متعارف کرانے جا رہا ہے؟ اہم خبر

