Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان, تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔

اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،تا ہم دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم مری، گلیات،جہلم، چکوال، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے ۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان، اس دوران تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی۔

کر اچی سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا ہوسکتی ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی ، نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں