اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران شدید گرم رہنے کا امکان ۔تا ہم شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم نارووال میں 01 ملی میٹر بارشریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی ، جیکب آباد49،دادو48، دالبندین،خیر پور، موہنجو داڑو اور روہڑی میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات (رات): ا سلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہا ۔
جمعہ کے روز: ا سلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔


