اسلام آباد(اوصاف نیوز)مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہو گا، پیشگوئی کردی گئی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز پوٹھوہار ریجن میں سیلابی پانی میں پھنسے سینکڑوں شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو آپریشنز میں انتظامیہ اورپاک افواج کے جوانوں نے حصہ لیا، پوٹھوہار ریجن میں تقریباً ایک ہزار سے زائد شہری محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے۔
چکوال میں سیلابی پانی میں پھنسے 209 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، چکوال میں 182 افراد کو انتظامیہ اور 27 کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے 450 افراد کو ریسکیو کیا، نالہ لئی سے 6 شہریوں کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ منتقلی ہوئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج آزاد کشمیر، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جنوب مشرقی سندھ میں بھی چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں 230ملی میٹر بارش، نالے بپھر گئے، گاڑیاں بہہ گئیں، انخلا کا حکم


