Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

آسٹریلیا میں سردیاں شروع، سیزن کی پہلی برفباری ، نظام زندگی متاثر، الرٹ جاری

سڈنی (اوصاف نیوز)آسٹریلیا میں سردیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، سیزن کی پہلی برفباری نے ہر منظر کو سفید چادر میں لپیٹ دیا۔

ریاست نیو ساوتھ ویلز اور کوئنزلینڈ میں شدید برفباری کے بعد نظامِ زندگی جزوی طور پر متاثر ہوا ۔ پہاڑی علاقوں میں سڑکیں برف سے ڈھک گئیں۔ جس کے باعث درجنوں گاڑیاں برف میں پھنس گئیں اور کئی مقامات پر ٹریفک جام ہو گیا۔

دوسری جانب برف سے ڈھکے پہاڑی علاقوں میں سیاحوں کی موج مستی جاری ہے۔ حکام نے لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہر کے درجے پر فائز، ڈبلیو ایچ او نے سرٹیفکیٹ جاری کردیا

یہ بھی پڑھیں