مظفرآباد(نیوز ڈیسک)آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیاہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں خصوصاً وادی نیلم، مظفرآباد، باغ،شردھا حویلی اور کوٹلی میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں جس کے باعث سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آگاہ کر دیا۔
حفاظتی اقدامات:
نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب رہائشی الرٹ رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں کو عبور نہ کریں۔ ممکنہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ pic.twitter.com/udJX0VtZBP— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) August 31, 2025
این ڈی ایم اےنے اپنی پوسٹ میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھلوانوں اور دریائی گزرگاہوں کے قریب رہنے والے افراد ہوشیار رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دریائی گزرگاہوں کو عبور نہ کریں۔
مزید کہا گیا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

