اسلام آباد(اوصاف نیوز))جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ،تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
جمعے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔
ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ بارش سندھ:کراچی ( یونیورسٹی روڈ ، گلشن حدید 04، کیماڑی 03، ایئرپورٹ اولڈ ایریا، فیصل بیس، کورنگی 02، جناح ٹرمینل، D.H.A (فیز II) 01)، مٹھی 02،بلوچستان: پسنی 03 اورلسبیلہ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت :چلاس ،نوکنڈی 43 ،دالبندین 42 اور میر کھانی میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا
گیا ۔
جمعےکی رات اسلام آباد اور گردونواح میں مو سم خشک اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
مزید پڑیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعہ12ستمبر آپ کا کیرئر،محبت،شادی اور دن کیسا رہے گا؟


