اسلام آباد(اوصاف نیوز)جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان ۔پنجاب اور خیبر پختونحواکےمیدانی علاقوں میں دھند / سموگ پڑنے کا امکان ۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سردرہنے کا امکان ۔پنجاب اور خیبر پختونحواکےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند / سموگ پڑنے کا امکان ۔
نوٹ: اگلے چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ۔ جبکہ پنجاب اور خیبر پختونحواکےمیدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں بتدریج اضافہ متوقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم پنجاب اور خیبر پختونحواکے چند میدانی اضلاع میں دھند/سموگ چھائی رہی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت :اسکردو منفی 10 ، لہہ منفی 09، گلگت منفی 06،زیارت منفی 04، کوئٹہ ، قالات،بابوسر ،گوپس اور استورمیں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کی توقع ۔
جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کی توقع ۔
مزید پڑھیں: آج بروزجمعہ28 نومبر 2025 سونے کی تازہ ترین قیمت


