Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

آج بروز بروز پیر 08 دسمبر موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع۔ اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں دھند پڑنےکا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہا۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات /صبح کے اوقات میں چند مقامات پردھند چھائی رہی۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی07، سکردو منفی 05، گوپس اور گلگت میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اتوار (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہا۔

پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزپیر08دسمبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟

یہ بھی پڑھیں